حیدرآباد۔یکم اکتوبر (اعتماد نیوز)آج امریکہ میں پہلا ایبولا کیس درج کیا
گیا۔ امریکہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں
لائبیریا سے ڈلاس آنے والے ایک شخص
ایبولا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ اور
امریکہ میں یہ پہلا کیس ہے۔ خیال رہے کہ کل مودی کے ساتھ امریکہ کے صدر
اوباما کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ایبولا وائرس کا بھی مسئلہ موضوع بحث بنا
رہا۔